پاک بحریہ کی ’’امن 17‘‘ مشقیں اختتام پذیر،بھارت پر دھاک بٹھا دی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 18:19 شام

کراچی (مانیٹرنگ):کراچی میں ہونے والی پاک بحریہ کی امن مشقیں اپنے اختتام کو پہنچ گئیں۔مشقوں کے آخری روز وزیر اعظم پاکستان اورتینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے مشقوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان آرمی اوردیگر ممالک کے بحری جہازوں اورایئر کرافٹ نے پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی چالوں کا مظاہرہ بھی کیا۔وزیر اعظم نواز شریف کا

پی این ایس نصرپرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے استقبال کیا۔اس موقع پر چیرمین جوائینٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان بھی موجود تھے۔اس موقع پر پی این نصر سے دوران سفر دو جہازوں کی بیک وقت ری فیولنگ کی مشق کی گئی ۔، پاک بحریہ کے جہازوں پی این ایس اصلت اور پی این ایس شمشیر نے زیر آب چھپے اور سطح سمندر پر موجود دشمن کو کامیابی سے حدف بنانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر فلائی پاسٹ بھی ہوا جس میں پاک بحریہ کے زولونائینر، سی کنگ اور ایلوٹس ہیلی کاپٹرز۔پاکستان اور جاپان کے پی تھری سی اورین ائر کرافٹ، اور ڈیفنڈر طیاروں نے حصہ لیا۔پاک فضائیہ کے جے ایف سیوٹین تھنڈر اور معراج طیاروں نے اڑان بھری تو بحیرہ عرب کی فضا گھن گھرج سے گونچ اٹھی آخری مرحلے میں پاک بحریہ اور شریک ممالک کے بحری جہازوں نے چیرشپ فارمیشن بنائی اور مہمانوں کو سلامی پیش کی۔پانچ روز تک جاری رہنے والی مشقوں میں تمام سپر پاورز سمیت چھتیس ممالک کی بحری افواج نے بھی حصہ لیا۔