بنگلہ دیش: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 11 شدت پسند ہلاک

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 08, 2016 | 15:29 شام

ڈھاکہ (ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی فورسز نے دارالحکومت ڈھاکا کے قریب چھاپوں کے دوران 11 مشتبہ مذہبی شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آج ہفتے کے روز ڈھاکا کے نواحی علاقوں میں کیے جانے والے تین مختلف آپریشنز میں ان شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔ بنگلہ دیش ریپڈ ایکشن بٹالین کے ترجمان مفتی محمود خان کے مطابق یہ چھاپے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مارے گئے اور اس دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈھاکا کے ایک کیفے پر رواں برس یکم جولائی کو ہونے والے دہشت گردانہ
حملے کے بعد سے بنگلہ دیشی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس حملے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی اکثریت غیر ملکیوں کی تھی