فیس بک کی دوستی : محبوبہ کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان کی موت تشدد سے نہیں ہوئی بلکہ۔۔۔۔۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انوکھا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 22, 2017 | 11:54 صبح

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)  سمبڑیال میں فیس بک پر دوست بننے ولی لڑکی نائلہ مسیح کے ہاتھوں قتل ہونے والے شیرون مسیح بھٹی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق شیرون مسیح بھٹی کی موت جسمانی تشدد سے نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر فرحان کے مطابق شیرون بھٹی کی موت زہریلی چیز کھلانے سے ہوسکتی ہے۔ گردن پر زخم اور بائیں گھٹنے کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔ شیرون کے جسم سے لئے گئے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ عثمان جاوید نے بتایا کہ شیرون بھٹی کے قتل کا مقدمہ نائلہ سمیت 5 افراد والد خالد مسیح، والدہ روبینہ، بھائی بابر مسیح، بہن شمائلہ مسیح کیخلاف شیرون کی والدہ شمیم اختر کی درخواست پر درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او کے مطابق نائلہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ اس کے والد اور بھائی کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ ان کو پکڑنے کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ نائلہ کی والدہ اور بہن پہلے ہی حراست میں ہیں۔