فیس بک کے ذریعے لاہور کے نوجوان کو محبت کے جال میں پھنسا کر قتل بیرون ملک بھاگ جانیوالی حسینہ کی شامت آگئی،بڑی کارروائی ہو گئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 21, 2017 | 09:31 صبح
سیالکوٹ (نامہ نگار) فیس بک کی دوستی کے دوران قتل ہونے والے گوجرانوالہ کے رہائشی شیرون کی قاتلہ نائلہ کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے پولیس نے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے والی نائلہ کا بھائی چند سال قبل وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس سے مقابلہ میں ہلاک ہوا تھا۔ پولیس نے دوماہ بعد قتل کا سراغ لگایا لیکن اس وقت تک نائلہ بیرون ملک فرار ہوچکی تھی جبکہ اس کی والدہ اور بہن کو پولیس حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ ہومیو سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کے انچارج ندیم اشرف کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے والی نائلہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔