دہشت گردی کے خلاف جنگ : فیس بک نے انقلابی قدم اٹھا لیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 18, 2017 | 07:59 صبح
واشنگٹن (ویب ڈیسک) فیس بک نے ایک ایسے مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی تیاری پر کام شروع کر دیا ہے جس کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔
مارک زکر برگ نے اپنے ایک خط میں منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت والا سافٹ ویئر ایلگوردمز دہشت گردی، تشدد، غنڈہ گردی جیسے مواد کی نشاندہی کر سکے گا اور اس سے خود کشیاں روکنے میں بھی مدد ملے گی۔بانی فیس بک نے کہا کہ اس قسم کے سافٹ ویئر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔فیس بک پر ہر روز اربوں کی تعداد میں مختلف طرح کے پیغامات اور تبصرے پوسٹ ہوتے ہیں اور ان کا جائزہ لینا تقریبا نا ممکن ہے۔ ہم ایک ایسے نظام پر تحقیق کر رہے ہیں جو یہ سمجھنے کے لیے پوسٹس کی تحریر پڑھ سکے اور تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکے کہ کہیں کچھ خطرناک تو نہیں ہو رہا ہے۔