فیس بک کی دوستی : سمبڑیال کی لڑکی نیپال پہنچ گئی مگر ایسا کیا گل کھلا گئی کہ پولیس نے پتہ چلتے ہی والدین کو گرفتار کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 19, 2017 | 09:34 صبح

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) فیس بک کا بخار  انسانی جانیں نگلنے لگا ۔ نوجوان نسل ایسی راہوں پر چل نکلی   جس پر ذلت رسوائی  کے سوائے کچھ بھی پلے نہیں رہتا ۔

دو روز قبل  گوجرانوالہ میں ہڈیالہ کے کھیتوں سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت شیرون بھٹی کے نام سے کی گئی ہے۔ مقتول کے کزن نے الزام لگایا ہے کہ شیرون بھٹی کو اس کی دوست نائلہ نے قتل کیا ہے۔ شیرون کی نائلہ سے  فیس بک پر دوستی تھی  اور مقتول لڑکی سے ملنے گیا

تھا۔ 22 سالہ نوجوان شیرون بھٹی باغبان پورہ کا رہائشی تھا اور دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے۔ نائلہ نے شیرون بھٹی کے ساتھ باہر جانے کا منصوبہ بنایا تھا اور شیرون نے کچھ رقم اکٹھی کی اور اپنی کار بھی بیچی جس کے بعد وہ لڑکی سے ملنے سمبڑیال گیا تھا۔ تاہم اب اس کی نعش ہڈیالہ کے قریب کھیتوں سے ملی ہے۔ پولیس نے فنگر پرنٹس کی مدد سے اس کی شناخت کی ہے۔ نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جسے اس کے گھر باغبان پورہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے لڑکی کے والدین کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے مقتول کا موبائل فون، کپڑے اور دیگر سامان لڑکی کے گھر سے برآمد کر لیا ہے جبکہ لڑکی چند روز قبل نیپال جا چکی ہے