فیس بک کا ایک اورشاندار کارنامہ : ایسا فیچر متعارف کروا دیا جسکا سب کو شدت سے انتظار تھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 08:56 صبح

لندن (ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ نیا رپورٹنگ فیچر خبروں میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کیا گیا ہے۔کمپنی کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ہم لوگوں کو آواز دینے کے حق میں ہیں اور ہم سچ اور جھوٹ کا فیصلہ کرنے والے نہیں ہیں اس لیے ہم اس مسئلے پر بہت احتیاط سے کام کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ نے کسی بھی پوسٹ کو رپورٹ کرنے کے لیے موجود آپشنز میں ایک نئے آپشن کا اضا

فہ کیا ہے جس کا عنوان ہے یہ ایک جعلی خبر ہے۔یہ آپشز ہم اب تک کسی سپیم یا پریشان کن پوسٹ کے لیے استمعال کرتے ہیں۔اس میں ایک نیا اضافہ متنازع کہانی کا بھی ہے۔ اس سے یہ پوسٹ حقیقت معلوم کرنے والے اداروں کی طرف منتقل ہو جائے گی۔حقیقت معلوم کرنے والوں کو بھی چند اصولوں سے متفق ہونا ہوگا۔اب تک مختلف تنظیموں اور ممالک سمیت 43 نے اسے تسلیم کیا ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ حقائق معلوم کیے جانے کے بعد جو کہانیاں جعلی ثابت ہوں گی ان کے ساتھ اس کی وضاحت کا لنک ہوگا اور یہ لوگوں کی نیوز فیڈ میں نیچے دکھائی دیں گی۔متنازع کہانیوں کو آگے شیئر کرنے سے پہلے صارفین کو اس سے متعلق تنبیہہ جاری کی جائے گی کہ یہ غلط بھی ہو سکتی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مزید ممکنہ فیچرز کے بارے میں بھی غور کر رہی ہے