شوہر کی کمزوری کا اشتہار فیس بک پر شئیر کرنے والی خاتون کے بارے میں عبرتناک خبر آگئی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 21, 2017 | 07:02 صبح
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت میں شوہر نے سوشل میڈیا پر حد سے زیادہ معاملات شیئر کرنے پر بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔
جمعہ کو بھارتی میڈیا نے مقامی پولیس حکام کے حوالہ سے بتایا کہ ہداپسر نامی علاقہ میں 34 سالہ راکیش گنگورڈے نامی شخص نے اپنے رہائشی اپارٹمنٹ میں 28 سالہ بیوی سونالی کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے بعد خود کو پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق اس وارادت کا اس وقت پتہ چلا جب سونالی کے بھائی پونا سے اسے ملنے کے لئے آئے جنہوں نے دونوں کو مردہ پاکر ہداپسر پولیس سٹیشن کو اطلاع دی۔
پولیس نے راکیش کی لاش سے ملنے والی تحریر کے حوالہ سے بتایا کہ راکیش اپنی اہلیہ کے فیس بک پر خاندانی منصوبہ بندی اور ازدواجی معاملات شیئر کر نے سے تنگ تھا اور اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ اس جوڑے کی چار سال قبل شادی ہوئی تھی اور اس کے ہاں اولاد نہیں تھی