فیس بک گستاخانہ مواد کی روک تھام کیلیے وفد پاکستان آنے کے لیے تیار

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 16, 2017 | 19:14 شام

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): فیس بک انتظامیہ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔ نیوزکے مطابق ترجمان وزارت داخلہ نے بتایا کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد کی روک تھام کے سلسلے میں حکومت اور فیس بک انتظامیہ کے درمیان اس حوالے سے کوششوں میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فیس بک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کے حل کے لیے اپنا وفد پاکستان بھیجنے پر رضامن

دی ظاہر کردی ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے پی ٹی اے سے رابطے کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے جو گستاخانہ مواد کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر پی ٹی اے کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔ اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو جوابی مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ گستاخانہ مواد کے حوالے سے حکومت پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں، باہمی مشاورت اور ڈائیلاگ سے مسئلے کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کے لیے آخری حد تک جانے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ابھی تک کسی پر عمل نہیں کیا گیا۔۔۔اور دوسری طرف فیس بک انتظامیہ نے گستاخانہ مواد کی روک تھام کے لیے ایک وفد پاکستان پھیج رہا ہے۔