چندی گڑھ کا سکندر خان لاہور کی (م) فیس بک پر محبت اور ۔۔۔۔۔افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 27, 2017 | 11:59 صبح

لاہور (ویب ڈیسک)  اتوار کے روز  بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز  نے  ایک 30 سالہ  مسلمان بھارتی شہری کو  مشکوک حرکات و سکنات  کی بناء پر گرفتار کر لیا جب   وہ ضلع فیروز پور کے  لکھو کے بہرام بارڈر   کے مقام سے پاکستان داخل ہونے کے چکروں میں تھا ۔

بی ایس ایف نے اسے مشکوک  جانتے ہوئے  حراست میں لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی تو معلوم ہوا کہ اس کا نام سکندر  خان ہے  اور وہ چندی گڑھ کے علاقہ سیکٹر 49 کا رہنے والا اور ایک میرج بیورو میں ملازمت کرتا ہے۔ دو سال قبل اس کی لاہور کی رہائشی ایک  خاتون سے فیس بک پر دوستی ہوئی  جو جلد عشق میں بدل گئی اور دونوں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرنے لگے ۔

ڈی ایس پی  فیروز پور بلوندر سنگھ کا کہنا ہے  کہ تفتیش کے بعد معلوم ہوا  ہے  کہ سکندر خان  اپنی فیس بک کی محبت سے ملنے کے لیے لاہور داخل ہونے کی کوشش کر ر ہا تھا   جسے گرفتار  کرکے  ابتدائی تفتیش کے  بعد پولیس  کے حوالے کر دیا گیا ہے  جس نے اسکے خلاف  پاسپورٹ ایکٹ کے سیکشن 12 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔(ش س م)