اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ ۔رہائشی علاقوں کو خالی کروا دیا گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 17:15 شام

اسرائیل کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر دو روز گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا، پانچ یورپی ممالک یہ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تل ابیب آنے والے راستے کی سمت درختوں سے بھرے علاقوں میں خوف ناک قسم کی آگ کا سامنا ہے جو تیزی کے ساتھ قریبی علاقوں میں پھیلتی جارہی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی درخواست پر اٹلی، یونان اور قبرص سمیت پانچ یورپی ممالک نے آگ بجھانے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹروں کو بھیج دیا ہے۔آتشزدگی اور فضا میں دھواں پھیلنے کے باعث شہری دفاع کی ٹیموں نے رہائشی علاقوں کو خالی کرانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ترک صدر رجب طیب اوردوان نے اسرائیل کو آگ بھجانے میں مدد اور بڑے طیارے فراہم کرنے کی پیشکش کردی، جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے ان شکریہ کے ساتھ ان کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔