فیس بک پر جعلی اور دو نمبر خبریں ڈالنے والوں کی شامت آگئی ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 16, 2017 | 04:48 صبح

لندن (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کی انتظامیہ نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ ’فیک نیوز‘ یا جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے جرمنی میں ایک مہم کا آغاز کرے گی۔یہ اقدام اس برس جرمنی میں ہونے والے انتخابات کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ اہم بات ہے کہ جو رپورٹس اور خبریں فیس بک پر شائع کی جائیں ان کی تصدیق بھی کی جا سکے۔

جرمن سیاست دانوں نے انتباہ کیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں اور بعض ممالک پارلیمانی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے جعلی خبروں کا سہارہ لے سکتے ہیں۔ایک بیان میں فیس بک نے کہا، ’’گزشتہ ماہ ہم نے ان اقدامات کا اعلان کیا تھا جو کہ فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے ہم کر رہے ہیں۔ ہم آئندہ ہفتوں میں جرمنی میں ان کا اطلاق کریں گے۔جرمنی کے وزیر انصاف ہائیکو ماس نے متعدد بار کہا ہے کہ فیس بک کو جرمنی کے ڈیفیمیشن سے متعلق قوانین کا احترام کرنا چاہیے، اور یہ کہ یہ قوانین امریکا کے مقابلے میں زیادہ سخت ہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ کمپنی فیک نیوز کے بارے میں رپورٹ کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنا رہی ہے۔

ہیٹ اسپیچ‘ یا ایسی پوسٹس جو کہ کسی طبقے یا گروپ کے لیے نفرت آمیز مواد لیے ہوں کی روک تھام بھی فیس بک کی ایک اہم پالیسی ہے۔ نئے اقدامات ہیٹ اسپیچ کی جانچ پڑتال کو بھی ممکن بنا پائیں گے