بلوچستان کے شہری کی ایسی فیملی جس کے بارے میں جان کر آپ کا منہ بھی کھلا کا کھلا رہ جائے گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 03, 2017 | 21:29 شام

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں جاری مردم شماری میں صوبہ بلوچستان میں ایک ایسے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس کے گھر 54بچے پیدا ہوئے جن میں سے 12کا انتقال ہو گیا جبکہ 42زندہ ہیں ۔۔ 50 سے زائد بچے پیدا کرنے والے حاجی عبد المجید مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ہے،عبدالمجید کی عمر 70سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔عبدالمجید نے چھ شادیاں کی تھیں۔ ان کی بیویوں میں سے دو وفات پاچکی ہیں جبکہ چار بیویاں اب بھی ان کی عقد میں ہیں۔عبد المجید کے جو 42 بچے حیات ہیں ان میں 22 بیٹے اور20

بیٹیاں ہیں۔مردم شماری سے پہلے کوئٹہ شہر کے رہائشی جان محمد خلجی سب سے زیادہ بچوں کے والد ہونے کے دعویدار  تھے۔جان محمد کے ہاں اب تک 36 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔لیکن اب بلوچستان کے اس شہری نے ان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اب تک کے سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے باپ لا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔