بھارتی اداکارہ فریدہ جلال انتقال کر گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 19, 2017 | 19:10 شام

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): فریدہ جلال ایک تجربہ کار بھارتی فلمی اداکارہ تھیں، جس نے دو سو سے زائد بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کو ہندی سنیما سے جانا جاتا ہے، جبکہ انہوں نے تیلگو، تامل اور انگریزی زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

جلال نے اپنے فنی دور کا آغاز 1963میں بطور بچہ اداکار، ایک میلو ڈرامے یہ رشتے ہیں پیار

کے سے کیا، اور ایک بالغ کے طور پر ان کو پہلی بار فلم تقدیر 1967میں کردار ملا۔

اس کے بعد  1970ءاور 1980ء کی دہائیوں میں کئی فلموں میں مرکزی اور امدادی کردار ادا کیے۔

ان کو پارس 1971ء، حنا 1991ء، دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995ءحاصل کیے جن سب میں بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز حاصل کیے۔

ابھی چند ماہ قبل ہی انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے .ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے فلموں میں ان کے لیے کوئی کردار تخلیق نہیں کیا جارہا جس سے انھیں بہت مایوسی ہورہی ہے۔

فریدہ جلال کا کہنا تھا کہ ماضی میں انھیں جس طرح کے رول ملتے رہے ہیں اس طرح کے کرداروں کی آج کی فلموں میں شدید کمی ہے۔

انھوں نے ماضی کی اپنی یادگار فلموں’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ پکار اور ’’دل تو پاگل ہے‘‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلمیں اپنے اچھوتے کرداروں اور کہانی کی وجہ سے شہرہ آفاق ثابت ہوئیں۔انھوں نے وہ آج بھی ایسی ہے لازوال کردار کرنے کی متمنی ہیں۔

لیکن زندگی نے انہیں موقعہ نہ دیا اور وہ یہ  حسرت دل میں لیے ہی اس دنیا سے کوچ کر گئیں۔لیکن اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں۔