فریال مخدوم کی ریئلٹی شو میں ایسی باتیں کی سب لوگ دنگ رہ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 19, 2017 | 21:17 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کی اہلیہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد پریوں کی کہانی جیسی زندگی کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔ فریال مخدوم نے برطانوی ریئلٹی شو بگ برادر میں شرکت کا بھی عندیہ دے دیا ہے ۔سسرالیوں سے جھگڑے کے بعد شادی کےبارے میں فریال مخدوم کے خیالات یکسر بدل گئے، اب وہ کہتی ہیں کہ شادی کے بعد پریوں کی کہانی جیسی زندگی کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے ۔
اپنے تازہ انٹرویو میں فریال مخدوم نے سسرالیوں کے سب سے بڑے اعتراض یعنی نامناسب لباس پہننے کا بھی جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ماڈرن ڈریسنگ کرتی رہی ہیں مگر بطور مسلمان انہیں پتہ ہے کہ کیسے کپڑے پہننے ہیں ، عالمی شہرت یافتہ باکسر کی بیوی ہونے کی وجہ سے انہیں ایونٹس میں شرکت کرنا پڑتی ہے جس کے لئے انہیں اپنے حسن کا خیال تو رکھنا ہی پڑتا ہے ۔
فریال نے مائیکل جیکسن کا طعنہ دینے والے دیور کی جانب سے کاسمیٹکس سرجریز کا دعویٰ بھی مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کرائی، صرف آنکھوں کے حلقے کم کرنے اور گالوں کی ہڈیاں نمایاں کرنے کے لیئے فلنگ انجیکشن لگوائے ہیں ۔فریال مخدوم نے برطانوی ریئلٹی شو بگ برادر میں شرکت کا عندیہ دے کر سسرالیوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ اس شو میں فریال مخدوم کی ممکنہ گفتگو سسرالیوں کے لئے زیادہ پریشان کن ہوگی ۔