مغرب کی فیشن انڈسٹری پر لعنت

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 05, 2022 | 06:51 صبح

ایک دن میں نے استاد جی سے عرض کی کہ استاد جی ماسک تو لازمی ہے مگر مسلمان عورتوں کے حجاب اور نقاب سے مغرب کو کیا تکلیف ہے؟ استاد جی نے مسکرا کر میری طرف دیکھا اور فرمانے لگے : او پتر مغرب نے کئی دہائیوں کی کڑی محنت اور اربوں ڈالر سے عورت کو فیشن کی آڑ میں نیم برہنہ کیا ہے اور جب ایک مسلمان عورت پردہ کرتی ہے تو دراصل وہ مغرب کی مادر پدر آزاد فیشن انڈسٹری پر لعنت بھیجتی ہے اور جب کوئی دنیا کی190بلین ڈالر کی فیشن انڈسٹری پر لعنت بھیجے تو مغرب کی تکلیف تو پھر بنتی ہے۔