فاسٹ اینڈ فیوریس 8 کا ٹریلر منظر عام پر
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 12, 2016 | 22:12 شام
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک):اگر تو آپ فاسٹ اینڈ فیوریس فلم سیریز کے پرستار ہیں تو اچھی خبر ہے کہ اس کی اگلی فلم کا پہلا مکمل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جو دلوں کی دھڑکنیں تیز کردے گا۔جیسا گزشتہ دنوں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی 8 ویں فلم کو فیٹ آف دی فیوریس کا نام دیا گیا ہے۔ جس کی شوٹنگ نیویارک میں ہوئی۔ویسے تو کسی فلم کا 8 واں حصہ آرہا ہو تو لوگوں کے اندر اس کے لیے تھرل نہیں ہوتا جبکہ اسٹار پاور بھی ماند پڑتی نظر آتی ہے مگر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کے معاملے میں ایسا نہیں۔اب مکمل ٹریلر میں اس کی کہانی کی جھلک بھی سامنے آئی ہے جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے اس بار ڈوم (ون ڈیزل) ولن جیسے کردار میں نظر آئیں گے۔اس فلم میں ڈوم کے دیگر ساتھی ایک پراسرار خاتون (آسکر ایوارڈ یافتہ چارلیز تھیرون) کے مدمقابل آئیں گے جبکہ ون ڈیزل اپنے ہی دوستوں کا سامنا کریں گے۔فلم کے آفیشل پلاٹ کے مطابق ایک پراسرار خاتون ون ڈیزل کو جرائم کی دنیا میں لے کر آتی ہے اور اسے باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا، جبکہ ڈوم کی دغا بازی کے باعث دیگر ساتھیوں کو ایسی آزمائش کا سامنا ہوتا ہے جو پہلے کبھی سامنے نہیں آئی تھی۔یہ فلم 14 اپریل 2017 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی، جس میں چارلیز تھیرون اور ون ڈیزل کے ساتھ ساتھ ڈیوائن دی راک جانسن اور جیسن اسٹاٹم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا۔