دنیا کی سب سے بڑی تیز رفتار ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا، مزید تفصیلات اس خبر میں
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 29, 2016 | 08:26 صبح
لاہور(ویب ڈیسک) چین میں دنیا کی سب سے بڑی تیز رفتار ٹرین نے کام شروع کر دیا ہے ،اس ریل کے ذریعے ملک کے ترقی یافتہ مشرقی ساحلی علاقے کو کم ترقی یافتہ جنوب مغربی علاقوں سے ملادیا گیا ہے۔شنگھائی کن منگ ریلوے لائن 2252کلومیٹر طویل ہے اور یہ پانچ صوبوں زی جیانگ ، جیانگ زی ، ہونان گاؤ زو اور ینان سے گزرتی ہوئی منزل مقصود تک پہنچے گی ، اس سے شنگھائی سے کن منگ کے درمیان 34گھنٹے سے کم ہو کر 11گھنٹے رہ جائے گا ۔
چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 330کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،یہ ریلوے لائن چین کی سب سے طویل ریلوے لائن ہے جو شمال سے جنوب کی طرف 2298کلومیٹر بیجنگ ،گینگ زو لائن کہلاتی ہے ، یہ ریلوے لائن 2012ء میں آپریشنل ہوئی تھی ، چین نے تیز رفتار ریل پٹڑیوں کی لمبائی بیس ہزار کلومیٹر ہے ،حکومت کا پروگرام ہے کہ 2030 ء تک ان کی لمبائی 45ہزار کلومیٹر تک کر دی جائے گی ۔شنگھائی کن منگ تیز رفتار ٹرین کے آپریشنل ہونے سے چین میں تیز رفتار ٹرینوں کا سفر شروع ہو گیا ہے