عرصہ دراز سے الگ حیثیت والا کو نسا اہم علاقہ پاکستان میں شامل کر لیا گیا؟ بڑی خبر آ گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2017 | 11:12 صبح

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی کابینہ نے وفاق کے زیرِ انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) سے متعلق اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوا، جس میں فاٹا سے متعلق اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں فاٹا سے متعلق اصلاحاتی کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری دے دی گئی۔وزیر اعظم نوازشریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ قبائلی علاقوں کے لوگ محب وطن اور پاکستان سے پیار کرنے وا

لے ہیں، وقت آگیا ہے کہ قبائلی علاقوں کے افراد کی محرومی کو ختم کرتے ہوئے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔اجلاس کے دوران وزیر اعطم نواز شریف نے عوام کی زندگی بہتر اور آسان بنانے کے لیے ملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زور دیا۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کو محصولات سے حصہ فراہم کیا جائے گا، جب کہ ترقیاتی منصوبوں میں ہر کسی کو برابری کی بنیاد پر مراعتیں فراہم کی جائیں گی۔