استاد فتح علی خان چل بسے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 19:19 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستان کے نامور کلاسیکل گلو کار استاد فتح علی خان بدھ کی شام اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔وہ کچھ عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق استاد فتح علی خان کو سنہ 1969 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔استاد فتح علی خان کی نماز جنازہ کل کریم پارک لاہور میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین موہن پورہ قبرستان لاہور میں کی جائے گی۔استاد فتح علی خان استاد امانت علی خان اور حامد علی خا

ن کے بھائی تھے۔حامد علی خان کے مطابق استاد فتح علی خان کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔استاد فتح علی خان پاکستان کے علاوہ، امریکی، انڈیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، فرانس، ناروے، افغانستان، نیپال میں بھی کافی مشہور تھے۔ان کے شاگرد، امریکہ، لندن، جرمنی، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور انڈیا میں مقیم ہیں۔