حافظ سعید کیخلاف کارروائی دباو میں نہیں کی،امریکہ کو شکیل آفریدی پر نو کہہ دیا،طارق فاطمی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 05, 2017 | 18:28 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہاہے کہ پٹھان کوٹ حملے میں حافظ سعید کے ملوث ہونے سے متعلق ہند کے ثبوت ہماری عدالتوں میں سماعت کے قابل نہیں ۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے اس تاثرکو مسترد کردیاکہ پاکستان نے جماعت الدعوة کے سربراہ پرپابندیاں بیرونی دباﺅ پر لگائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خودمختارملک ہے اور اپنی ترجیحات کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔پاکستان خودمختار ریاست ہے اور اس کی عدالتیں آزادانہ کام کررہی ہیں۔طارق فاطمی نے کہاکہ پاکستان پٹھان کوٹ وا قعہ میں ملوث نہیں ۔ہندسے کہاہے کہ وہ پٹھان کوٹ حملے میں حافظ سعید کے ملوث ہونے کاٹھوس ثبوت فراہم کرے مگر فراہم کئے گئے ثبوت ہماری عدالتوں میں سماعت کے قابل نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ سے بات کر سکتے ہیں ۔ امریکی انتظامیہ نے شکیل آفریدی کی رہائی کے لئے رابطہ کیا تھا لیکن انہیں بتا دیا تھا کہ پاکستان کے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔