یہ کام کیے بغیر نکاح نہیں ہو گا : 1200 علماء کرام کا متفقہ فتویٰ سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 08:28 صبح

ہریانہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں 1200 اماموں نے فتویٰ جاری کیا ہے جس کی رو سے اب جس گھر میں  بیت الخلاء  موجود نہیں ہو گا  تو اس کا نکاح وہ نہیں پڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 1200 علماء کرام  نے کہا ہے کہ اب نکاح خوان صرف اس صورت میں نکاح  پڑھوائیں گے  جب آپ انہیں یقین دہانی کروائیں گے کہ آپ  کے گھر میں بیت الخلاء موجود ہے

۔  یاد رہے کہ بھارت میں پچھلے کئی سال سے ایک مہم چل رہی  ہے جس میں پورے ملک میں لوگوں کو  گھر میں بیت الخلاۓ بنانے کی طرف مختلف طریقوں سے مائل کیا جا رہا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فتویٰ بھی انہی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ ہے