فواد چودھری نے مرغی فروشوں کی صلاحیتوں کو تسلیمکرلیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 02, 2016 | 18:37 شام

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ)ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قوم مرغی فروشوں سے نجات چاہتی ہے جبکہ جمہوریت کی آڑ میں شریف خاندان نے قومی خزانہ خالی کردیاہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے حمزہ شہباز کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی جمہوریت آف شور کمپنیوں کو جنم دے رہی ہے،قوم وزیر اعظم کے احتساب کی خواہش مند ہے اور مرغی فروشوں سے نجات چاہتی ہے جبکہ ن لیگ کو 2018 ءکے انتظار سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل

نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے غذائی قلت سے مو ت کا شکار ہو رہے ہیں اور شریف خاندان جمہوریت کی آڑ لے کر پہلے ہی قومی خزانہ خالی کر چکا ہے،کسی بھی انتخاب سے قبل قوم کی لوٹی گئی دولت کا حساب دینا ہو گا۔