پاناما کیس۔۔۔عمران نے ایک اور راہوار میدان میں اتار دیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 23, 2016 | 13:46 شام
اسلام آباد(مانیٹرنگ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کا ترجمان تعینا ت کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے فواد چوہدری کو پارٹی کے ترجمان کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے جبکہ نعیم الحق مرکزی سیکریٹر ی اطلاعات رہیں گے اور اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔دوسری جانب جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ فواد چوہدری کو پاناما لیکس کیس میں ترجمان تعینات کیا گیاہے ۔