اناما کیس میں جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرپیش کیاجارہاہے، ترجمان تحریک انصاف

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 26, 2017 | 13:49 شام

 

 اسلام آباد(مانیٹرنگ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں جعلی طریقوں سےریکارڈ بناکرعدالت میں پیش کیا جارہا ہے جب کہ عدالت کے باہر وفاقی وزرا وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے پاس مالی تبادلوں کے شواہد نہیں، دلائل کے جواب میں نئی دستاویز بنائی جا رہی ہے اور جعلی طریقوں سے ریکارڈ بناکر

عدالت میں پیش کیا جارہا ہے، مریم نواز کے دستخط سے 7 ملین پاؤنڈ کا قرضہ لیا گیا جب کہ کیپٹن صفدر کیسے گزارا کر رہے تھے کسی کو پتہ نہیں فواد چوہدری نے کہا کہ محکمہ مال میں پٹواریوں کی فوج بیٹھی ہے جب کہ وزرا دفتروں میں جا رہےہیں اور نا ہی سرکاری کام کر رہے ہیں کیونکہ وہ وزیراعظم کا تحفظ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرب بھی شریف خاندان کی کرپشن میں ان کے ساتھ مل گئے ہیں جب کہ اطلاعات مل رہی ہیں کہ قطر سے مزید خطوط آنے والے ہیں۔