آل ان ون۔ فیس بک استعمال کرنیوالے ہوجائیں تیار،بڑی تبدیلی کا اعلان

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 22, 2017 | 19:36 شام

 
اسلام آباد(مانیٹرنگ رپورٹ)فیس بک انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ کومکمل طورپرسوشل میڈیاکاحب بنانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ سوشل میڈیاکے صارفین فیس بک پرایک بڑی تبدیلی ہونے کے بعد بہت جلد فیس بک پردیگر سوشل میڈیا اکاﺅنٹس جیسے انسٹاگرام، سکائپ، ٹوئٹر اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی شامل کرسکیں گے۔فیس بک میں ہونے والی یہ تبدیلی ویب سائٹ کومکمل طو رپرتبدیل کردے گی۔
صارف کواب اباﺅٹ می (About me) کاایک سیکشن نظرآئے گااورایک کلک کرتے ہی صارف اپنے جاننے والے کسی بھی صارف کے اکاﺅنٹ تک پہنچ جائے

گا جبکہ اینڈرائیڈاورآئی اوایس ایپ میں فیس بک اس نئے فیچرکی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے اورفیس بک انتظامیہ کی جانب سے ڈسکور پیپل نامی فیچر بھی آزمایا جارہا ہے جس کے ذریعے صارفین ایسے لوگوں کو دوست بناسکیں گے جنہیں وہ جانتے تک نہیں ہونگے اوراس طرح صارفین کے سماجی رابطے مزید بڑھ سکیں گے۔