عمران کے خلاف ایک محکمہ حکومتی مدد کے لئے کھل کر سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 19:47 شام

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹیکس گوشوراروں کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ واضح تضاد پائے جانے پر کارروائی ہوگی۔

عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں حنیف عباسی کی درخواست زیرسماعت ہے۔ ایف بی آر نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا ہے کہ آف شور کمپنیوں کے معاملے پر عمران خان کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے۔ پانامہ لیکس کی اب تک سامنے آنیوالی مع

لومات پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کی جارہی ہے۔ ٹیکس کے حوالے سے واضح تضاد سامنے آیا تو کارروائی کی جائے گی۔