نواز شریف کو پاناما کیس سے نکالنے کے لیے ایف بی آر کس کام میں مصروف ہے ؟ انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 11, 2017 | 07:59 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی   عمران خان نے الزام عائدکیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وزیراعظم کو بچانے کیلئے دستاویز کی تیاری میں  مصروف ہے  ، پانامہ کیس میں تکنیکی انصاف نہیں ہوسکتا ،جیل میں قید سارے قیدیوں کے جرائم ایک طرف اور نوازشریف کا کرائم ریکارڈ  ایک طرف ،نوازشریف ہمیشہ بچتے رہے ہیں وہ اب پہلی بار اتنی بری طرح پھنسے ہیں ۔

color:#444444">عمران خان کا کہنا تھا کہ زبیر عمر کو اس لئے گورنر بنا دیا گیا کیونکہ شریف برادران کیلئے جھوٹ بولتا تھا،حکمرانوں نے خود تسلیم کیا کہ قطری خاندان 25سال سے ان کا بزنس پارٹنر ہے ،حکمرانوں نے جس طرح اقتدار کا فائدہ اٹھایا کسی نے نہیں اٹھایا ۔یہ باتیں عمران خان نے  نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہیں  ۔انہوں نے کہا کہ ایک طاقتور کو ادارے جیل میں ڈالنے کی بجائے اسے بچا رہے ہیں ،پانامہ کیس کا فیصلہ جو بھی آیا پاکستان جیتے گا ۔ پانامہ کیس میں نوازشریف قوم کے سامنے بے نقاب ہوئے ہیں اس کیس میں تکنیکی انصاف نہیں ہوسکتا ،قطری کے علاوہ انکے پاس کوئی  منی ٹریل نہیں ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم خود کو بچانے کیلئے سب کو بچا رہے ہیں اورایف بی آر وزیراعظم کو بچانے کیلئے دستاویز بنا رہا ہے ،سابق صدر فاروق لغاری20سال پہلے ہی یہ کہتے تھے کہ شریف خاندان کے پاس ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے ہیں ، حکمرانوں نے بڑے منصوبوں کے ذریعے بڑی کرپشن کی ،یہ لوگ تمام منصوبوں میں پیسہ بنانے کے ماہر ہو گئے ہیں ،کسی نے اتنی تیزی سے پیسہ نہیں بنایا جتنا انہوں نے بنایا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے 6ارب کے قرضے واپس کرنے تھے پھر بھی الیکشن لڑ لیا ،عام آدمی 20لاکھ کا نادہندہ ہوتو الیکشن نہیں لڑ سکتا  ،ملک میں کبھی بھی اس طرح چیف ایگزیکٹو کی تلاشی نہیں لی گئی ،دونون بڑی سیاسی جماعتیں اپنے فائدے کیلئے ایک دوسرے کو کرپٹ کہتی ہیں مگر اب ان کی نہیں چلے گی