”ذہانت کا فیچر ایڈ کر دیا گیا“ فیس بک اب کیا فائدہ پہنچائے گی ؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 02, 2017 | 11:37 صبح

نیویارک(ماینٹرنگ رپورٹ)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے ان افراد کی شناخت کرنا شروع کر دی ہے جن کے بارے میں خطرہ ہو کہ وہ خود کشی کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق فیس بک نے ایسا ایلگوردم بنایا ہے جو صارفین کی پوسٹس اور ان پر دوستوں کی جانب سے کیے جانے والے تبصروں کی روشنی میں
ان صارفین کی نشاندہی کرے گا جن کے بارے میں خطرہ ہو کہ وہ خودکشی کر سکتے ہیں۔فیس بک کی ٹیم کی جانب سے تصدیق کے بعد کمپنی ان لوگوں سے رابطہ کرے گی جن کے بارے میں یہ خیال ہو کہ وہ خود کو

نقصان پہنچا سکتے ہیں اور انھیں بتایا جائے گا کہ وہ کیسے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔خودکشی کے حوالے سے قائم ہیلپ لائن کے سربراہ نے اس اقدام کے بارے میں کہا کہ یہ نہ صرف مددگار ہے بلکہ اہم بھی ہے۔اس وقت اس طریقہ کار کا صرف امریکہ میں ہی تجزیہ کیا گیا ہے۔فیس بک پراڈکٹ مینیجر ونیسا کیلیسن برک نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ رفتار اہمیت رکھتی ہے جب چیزیں ضروری ہوں۔خودکشیوں کو روکنے والے امریکی ادارے کے ڈائریکٹر نے ان کوششوں کی تعریف تو کی لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ انھیں امید ہے کہ فیس بک صرف مشورے دینے کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لیے بھی کوشش کرے جو مدد کر سکتے ہیں۔