لٹیروں کو عمران خان میں سیاسی موت کا فرشتہ نظر آتا ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2020 | 20:33 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو مخاطب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی اثاثے گروی رکھ کر ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کوشش کررہے ہیں، لیکن رہزن کبھی رہبر نہیں بن سکتے۔  

yle="font-family:Times New Roman,Times,serif">انہوں نے کہا کہ وہ مفرور جس کی منفی معاشی پالیسیوں سے ملک کی اقتصادی صورتحال تباہی کے دہانے پر پہنچی اسے ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ زعفرانی ہانڈی کھانے والے مغل بادشاہ کے دور میں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا، مرغی، انڈے کے ریٹ بھی گھر میں ہی بنتے تھے، اسحاق ڈار کی باتیں غریبوں کو نہیں بھولیں جو کمر توڑ مہنگائی اور دالیں سبزیاں مہنگی ہونے پر لوگوں کو مرغی کھانے کے مشورے دیتے تھے، قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب فیصل آباد میں پاور لومز اور عام مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو کارخانوں اور فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔