موسلاھار بارش ایٹ فیسٹیول کو بھی بہا کے لے گئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 16:27 شام

کراچی(مانیٹرنگ) کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے باعث ’ایٹ فیسٹیول‘ ملتوی کردیا گیا۔کراچی ایٹ فیسٹیول کی انتظامیہ نے شہر میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش اور اس کی مزید پیش گوئی کے باعث ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

کراچی ایٹ فیسٹیول کا انعقاد اب فریئر ہال میں 20 سے 22 جنوری کو ہوگا۔ یٹ فیسٹیول کی انتظامیہ نے نئی تاریخوں کا اعلان فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔انتظامیہ نے فیسٹیول ملتوی ہونے کے ساتھ اس کے نئے اوقات کا بھی اعلان کی

ا، جس کے مطابق جمعہ 20 جنوری کو فیستیول میں شرکت کے اوقات شام ساڑھے 4 سے رات ساڑھے 10 بجے تک جبکہ 21 اور 22 جنوری کو دوپہر 12 بجے سے رات ساڑھے 10 بجے تک ہوں گے۔واضح رہے کہ قبل ازیں کراچی ایٹ فیسٹیول کے لیے 13 تا 15 جنوری کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن مسلسل بارش کے باعث ایونٹ کا پہلا روز بھی بری طرح متاثر ہوا تھا۔

pani

نیشنل کوچنگ سینٹر کے سپورٹس گراﺅنڈ میں بارش کا پانی جمع ہونے سے پولیس میں بھرتی کیلئے آج ہونے والا امیدواروں کافزیکل ٹیسٹ ملتوی بھی ہو گیا ۔