اچانک حیران کن طورپانچویں جرنیل کا نام بھی چیفس کے لئے سامنے آگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 18:29 شام

اسلام آباد(مانیٹرنگ)  وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکسپریس نیوز کے نمائندے  سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ جنرل راحیل شریف اور جنرل راشد محمود کے جانشینوں کی تقرری کے لئے 5 ناموں کی فہرست وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کر دی ہے، پانچوں لیفٹیننٹ جنرلز کے نام سنیارٹی کی بنیاد پر آگے بھیجے گئے ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام بھی زیر غور ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا نام

سنیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ اب تک اول الذکر چار جرنیلوں کے نام ہی لیئ جارہے تھے۔،میڈیا میں سمری کے حوالے سے بھی چار جرنیلوں کے بارے میں ہی کہا جارہا تھا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے ناموں کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک سے واپس آ کر کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل اکرام الحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبھیر سے ہے جبکہ ان کے والد گرامی چوہدری صوبت آزاد کشمیر کے سابق منسٹر رہ چکے ہیں جبکہ انکے برادرحقیقی چوہدری انور الحق اسپیکر کشمیر اسمبلی چچا زاد بھائی بھی کشمیر اسمبلی کے منسٹر ہیں چوہدری اکرام الحق کا خاندان علاقہ بھر میں ایک انتہائی اعلیٰ حیثیت اور عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اس خاندان کے بیشتر افراد افواج پاکستان اور کشمیر اسمبلی میں عوام کی خدمت کے حوالے سے خاص شہرت اور اہمیت کے حامل ہیں جبکہ اس گھرانے کے بیشتر افراد مذہبی رجحان کے بھی حامل ہیں چوہدری اکرام الحق کا سروس کے لحاظ سے شمار انتہائی ایماندار دیانتدار اور محب الوطن افسران میں کیا جاتا ہے اور متعدد بار کئی قومی معاملات میں انکی پیشہ وارانہ قابلیت اور مہارت پر انہیں اعزازات سے نوازا گیا جن میں شارہ امتیاز بھی شامل ہے ۔