قومی اسمبلی اجلاس میں لڑائی ‘ ذمہ داران کا تعین ہوگیا‘پہلا تھپڑا کس نے مارا؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 27, 2017 | 10:46 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں لڑائی کرانے کے ذمہ دار سابق وفاقی وزراءکے بیٹے اور بھائی نکلے، سابق وفاقی وزیر شرافگن نیازی کے بیٹے امجد نیازی نے شاید خاقان عباسی کو تھپڑ مار کر لڑائی کا آغاز کیا۔

سابق وفاقی وزیر یاسین وٹو کے بھائی معین وٹو نے اس دوران فوری امجد نیازی کو تھپڑ مار کر بدلہ لے لیا، اس کے بعد ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ا رکان کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں لڑائی کا آغاز سابق وفاقی وزیر کے قریبی رشتہ داروں ن

ے کرایا، لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب میانوالی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن نیازی (مرحوم) کے صاحبزادے امجد نیازی نے ایوان میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی کو تھپڑ دے مارا، اس پر قریبی موجود سابق وفاقی وزیر یاسین خان وٹو کے بھائی اور اوکاڑہ سے رکن قومی اسمبلی معین وٹو نے بدلہ لیتے ہوئے فوری امجد نیازی کو ایک تھپڑ رسید کردیا۔