دورانِ پرواز مسافر کی اپنی بیگم اور ائیرہوسٹس کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت کہ جہاز میدان جنگ بن گیا یہاں تک کہ۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 14, 2017 | 19:07 شام
استنبول (مانیٹرنگ رپورٹ) معمر افراد عموماً بہت شفیق اور پیار کرنے والے ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ آپے سے باہر ہوجائیں تو انہیں قابو کرنا کسی کے بس میں نہیں رہتا۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت سے لندن کے لئے روانہ ہونے والی ایک پرواز میں بھی بدقسمتی سے ایک ایسے ہی بڑے میاں موجود تھے، جن کے غیض و غضب کے نتیجے میں طیارے کو راستے میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔
ذرائعکے مطابق مڈل ایسٹ ائیرلائنز کی پرواز 30 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر پرواز کررہی تھی کہ اچانک کسی بات پر معمر مسافر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ لڑائی شروع کردی۔ کچھ ہی دیر میں وہ شدید بپھر چکے تھے اور اپنی اہلیہ کو بیہودہ گالیاں بھی دے رہے تھے۔ جب ایک ائیرہوسٹس نے انہیں پرسکون کرنے کی کوشش کی تو معمر شخص نے اسے زور سے دھکادیا اور جب دوسری ائیرہوسٹس نے مدد کے لئے آگے بڑھنا چاہا تو اسے ایک زبردست گھونسہ دے مارا۔ یہ منظر دیکھ کرایک نوجوان مسافر آگے بڑھا لیکن بڑے میاں نے آﺅ دیکھا ناتاﺅ، ایک بھرپور تھپڑ اس کے گال پر بھی جڑدیا۔
اب تو طیارے میں ایسا ہنگامہ برپاہوا کہ سب مسافر سہم کر رہ گئے۔ معمر مسافر کی مار دھاڑ کا نشانہ بننے والی ائیرہوسٹسوں اور نوجوان مسافر کی چیخ و پکار نے طیارے میں جنگ کا سماں پیدا کردیا تھا۔ صورتحال اس قدر پریشان کن ہوگئی کہ کپتان نے جہاز کو لندن لیجانے کی بجائے قریب ترین واقع شہر استنبول کی جانب موڑلیا۔
جب طیارے نے اتاترک انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی تو پولیس بڑے میاں کے استقبال کے لئے تیار تھی۔ طیارے کے رکتے ہی چار سکیورٹی اہلکار اندر آئے اور انہیں پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ اس تمام ماجرے کی ویڈیو ویب سائٹ لائیو لیک پر پوسٹ کردی گئی، جہاں اب تک اسے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین دیکھ چکے ہیں۔
واقعے کی عینی شاہد ایک خاتون مسافر کا کہنا تھا”معمر مسافر اس قدر بپھرا ہوا تھا کہ طیارے میں ہر کوئی سہم گیا تھا۔ جب پولیس والے اسے لے کر گئے تو ہر ایک نے سکھ کی سانس لی، البتہ کچھ مسافر بڑے میاں کے جانے کے بعد بھی ڈرے ہوئے نظر آرہے تھے۔“