’’سایہ خدائے ذوالجلال‘‘ کا ٹریلر جاری
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم سایہ خدائے ذو الجلال 16 دسمبر کوعام نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جسکی تشہیری مہم تیزی سے جاری ہے ۔ کاسٹ میں جاوید شیخ، معمررانا، حمزہ علی عباسی،سہیل سمیر،نور اور جیاعلی نمایاں ہیں ۔معمررانا کا کہنا تھا فلم جذبہ حب الوطنی پرمبنی ہے جسے آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے ۔امید ہے شائقین اسے پسند کرینگے ۔