سائنسدانوں نے فحش فلموں کا سب سے خطرناک نقصان بتادیا، ایسا نقصان جس کے بارے میں اب تک کسی نے سوچا بھی نہ تھا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 19, 2017 | 20:23 شام
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقات میں سائنسدان فحش فلمیں دیکھنے کے سنگین نقصانات سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن اب ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست یوتاہ کی بریگھم ینگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس تحقیق میں بتایا ہے کہ ”جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فحش فلمیں بہت زیادہ دیکھتے ہیں اور ان کے عادی ہو چکے ہیں، ان کے مضراثرات بھی انہی پر اثرانداز ہوتے ہیں جو ان کی ازدواجی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ عمر بھر اپنے شریک حیات کے ساتھ بااعتماد تعلق قائم نہیں کر پاتے۔ اس کے برعکس جو لوگ فحش فلموں سے جلد تائب ہو جاتے ہیں ان پر اس کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، اور ان کی ازدواجی زندگی معمول کے مطابق رہتی ہے۔“رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں 680ایسے افراد پر تجربات کیے جو کثرت سے فحش فلمیں دیکھتے تھے۔ ان میں 350مرد اور 336خواتین شامل تھیں۔ سائنسدانوں نے ان لوگوں سے فحش فلمیں دیکھنے کے متعلق ان کا نکتہ نظر پوچھا اور پھر ان کی ذہنی حالت اور ازدواجی زندگی کا تجزیہ کیا۔ نتائج میں معلوم ہوا کہ جو لوگ کثرت سے فحش فلمیں دیکھنے کے باوجود اس بدحرکت کو صحت مندانہ سرگرمی سمجھتے تھے ان کے ذہنی حالت و ازدواجی زندگی پر ان کے مضراثرات بھی معدوم تھے۔ ان کے برعکس جو لوگ اس عادت کو برا سمجھتے تھے اور خیال کرتے تھے کہ وہ اس عادتِ بد کے عادی ہو چکے ہیں ان پر اس کام کے منفی اثرات بہت نمایاں تھے۔ ان کی نہ صرف ازدواجی زندگی اس سے متاثر ہو رہی تھی بلکہ مالی معاملات اور نوکری بھی متاثر ہو رہی تھی۔“ تحقیقاتی ٹیم کے رکن ناتھن لیون ہارٹ کا کہنا تھا کہ ”جو لوگ خود کو فحش فلمیں دیکھنے کا عادی خیال کرتے اور اس پر پریشان ہوتے ہیں ان کے ذہن میں یہ بات سما جاتی ہے کہ ان کے شریک حیات کو ان کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ یہ احساس ان کی ازدواجی زندگی کے لیے تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔“ اور یہی بات ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی میں کافی منفی اثرات پیدا کریا ہے۔