دہشت سے بھرپور فلم ’دی بائے بائے مین‘ کا ٹریلر جاری
نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک):خوف و دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ امریکن تھرلر فلم ’دی بائے بائے مین‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔اسٹیسی ٹائیٹل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج میں زیر تعلیم 3طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوفناک آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈو جونز،ڈوگلاس اسمتھ، مائیکل ٹروسو،کیری این موس اور فے ڈن اوے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔سیمون ہارس مین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 13جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔