امریکہ میں تمام فحش فلموں کی عکسبندی فوری طور پر کیوں روک دی گئی ۔انتہائی خطرناک وجہ بھی سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 18, 2017 | 21:32 شام

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک): مغربی معاشرے کی بے راہ رو آزادی نے دیگر کئی خباثتوں کی طرح فحش فلم انڈسٹری جیسی شرمناک صنعت کو بھی جنم دیا ہے۔ کچھ بدبخت پیسے کے لالچ میں اندھے ہو کر اس انڈسٹری کی طرف چلے تو جاتے ہیں لیکن بعدازاں انہیں سنگین نتائج بھی بھگتنے پڑتے ہیں۔ اب تک اس انڈسٹری کے کئی اداکار اور اداکارائیں آزادانہ جنسی تعلق کے باعث جان لیوا مرض ایڈز کا شکار ہو چکے ہیں اور اب اس تعداد میں ایک اور اداکار کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس نئے اداکار میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہونے پر فحش فلموں کی سب سے بڑی تنظیم ’دی فری سپیچ کولیشن‘  نے پوری انڈسٹری کو غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا ہے۔ تنظیم کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں متاثرہ اداکار کا نام بتائے بغیر کہا گیا ہے کہ ”اس اداکار کے ایچ آئی وی کا شکار ہونے کی وجہ سے انڈسٹری میں جاری تمام فلموں کی عکسبندی روک دی جائے۔ پہلے ہم اس اداکار کے مرض کا شکار ہونے کی تصدیق کر یں گے تاکہ اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر اداکار اور اداکارائیں اس مرض کا شکار نہ ہو سکیں۔اس اداکار کے نئے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن کے نتائج بدھ تک آئیں گے اور اسی روز انڈسٹری کی بندش کے حوالے سے نیا اعلان کیا جائے گا۔اگر اس ٹیسٹ میں اداکار میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوتی ہے تو ہم ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں اور اداکاراﺅں کو اس سے مطلع کریں گے تاکہ وہ بھی اپنے ٹیسٹ کروا سکیں۔“اور اگر ان کو بھی ایسا کوئی مسئلہ ہے تو ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔۔۔۔