معروف اداکارہ نے صحافی کے منہ پر طما نچہ دے مارا۔۔۔ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 28, 2017 | 13:08 شام

ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر خوشگوار موڈ میں ان کے منہ پر ہلکا سا طمانچہ دے مارا جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت میڈیا سے بات چیت کے دوران خوشگوار ماحول میں محو گفتگو تھیں کہ اس دوران صحافی نے ان سے فلم میں پولیس کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر اداکارہ نے تسلی بخش جواب دیا تاہم صحافی کی جانب سے جذبات کے ساتھ جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا تو اداکارہ نے اسی خوشگوار موڈ میں صحافی کے منہ پر ہلکا سے طمانچہ مارا جس سے ہال قہقہوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ بھی اس کے بعد مسکراتے ہوئے چلتی بنیں لیکن ساتھ ہی صحافی کی بانچھیں کھل گئیں اور یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے۔