بالی ووڈ کی دھماکہ دار خبر : شاہ رخ اور ماہرہ کا نکاح۔۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں تہلکہ مچ گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 12, 2017 | 09:56 صبح

 

ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا ایک ساتھ اپنی فلم ‘رئیس’ کیلئے دوسرا گانا منظر عام پر آگیا ہے، جس میں ہندوستان کے روایتی تہواروں کو پیش کیا گیا ہے۔’اوڑی اوڑی جائے’ نامی گانے میں ماہرہ خان روایتی ملبوسات میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، جبکہ شاہ رخ خان بھی ہمیشہ کی طرح بہترین انداز میں جلوہ گر ہوئے۔ اس گانے میں ہندوستانی تہوار مکر سنکرانتی اور نوراتری کو پیش کیا گیا، جہاں شاہ رخ اور ماہرہ پتنگ اڑانے کے ساتھ ساتھ گربا کھیلتے نظر آئے، گانے کے آخر میں شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کا نکاح بھی ہوتے دکھایا۔

اس گانے کے بول جاوید اختر نے تحریر کیے، جس کی کمپوزیشن رام سمپتھ نے دی ہے، اس گانے کو گلوکار سکھوندر سنگھ، بھومی تریویدی اور کارسن سھگاتھیا نے گایا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل اس گانے کے دو پوسٹرز بھی مداحوں سے شیئر کیے گئے، جن میں شاہ رخ اور ماہرہ خان کی شاندار کیمسٹری نے سب کا دل جیت لیا۔ اس سے قبل شاہ رخ نے اپنی فلم کا ایک اور گانا ‘ظالما’ شیئر کیا تھا، جس میں شائقین ماہرہ اور شاہ رخ کی جوڑی کے دیوانے ہوگئے تھے۔ خیال رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ساتھ ساتھ نوازالدین صدیقی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم ‘رئیس’ میں شاہ رخ خان نے گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ اور نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا۔ فلم رواں ماہ 25 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔