اتنا عرصہ گزر گیا لیکن مجھ سے یہ کام نہ ہو سکا، حقیقت سامنے آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 09:41 صبح


ممبئی(مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی ہر فلم میں منفرد اداکاری کرتے نظر آتے ہیں لیکن اس کے باوجود کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کنگ خان اپنی کامیابیوں پر کم ہی بولتے دکھائی دیتے ہیں اور اب ان کا کہنا ہے کہ انہیں سپراسٹار بننا ہی نہیں آتا۔

ذرائعکے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ انہیں بالکل نہیں معلوم کہ ایک سپراسٹار کا کردار کس طرح نبھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ فلم کے سیٹ پر ہوتے ہیں تو تمام تر توجہ بہترین اداکاری پر ہو

تی ہے۔بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کے سیٹ پر اگر کوئی سپراسٹار بننے کی کوشش کرتا ہے تو وہ ایک بے وقوف اداکارکی طرح ہوتا ہے، میں اداکاری کے وقت کردار پر یقین نہیں رکھتا بلکہ کوشش ہوتی ہے کہ میری اداکاری سے مداح اسے دیکھنے پر مجبور ہو جائیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان آج کل اپنی نئی ا?نے والی فلم “رئیس” کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 25 جنوری کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔