ایشوریہ کے ساتھ اب اور نہیں۔۔۔۔ ابھیشیک بچن نے زندگی کا بڑا فیصلہ کر لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 12:51 شام

 

ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں اور شادی کے بعد بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ”راون“ شامل ہے جب کہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن متعدد بار شوہر کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کر چکی ہیں لیکن اب ابھیشیک نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن اپنے ذاتی پروڈکشن ہاو¿س کے بینر تلے فلم ”لیفٹی“ بنائیں

گے جس میں مرکزی کردار کے لیے ایشوریا رائے بچن نے خواہش کا اظہار کیا لیکن ابھیشیک نے اپنی اہلیہ کو فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کر دیا اور فلم کی کہانی کے لیے انہیں غیرموزوں قرار دیتے ہوئے نوجوان اداکارہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ فلم کے کردار کے لیے ایشوریا فٹ نہیں ہیں کیوں کہ عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے پختہ نظر آتی ہیں اسی لیے فلم میں نوجوان اداکارہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔