بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے فائنل میں جگہ بنا لی۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 11, 2017 | 19:13 شام

کرناٹکا(مانیٹرنگ ڈیسک) : دوسرے بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کرناٹکا میں کھیلے جانے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2017 کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اپنے مدمقابل انگلینڈ کو 147 رنز سے شکست دے کر اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 309 رنز کا انبار لگا دیا جس میں اسرا

ر حسن نے 20 چوکوں کی مدد سے 140 کی ناٹ آوٹ اننگ کھیلی جب کہ بدر منیر نے 43 گیندوں پر 103 رنز کی شاندا اننگ کھیل کر خوب داد وصول کی۔جواب میں انگلینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر محض 162 رنز ہی بناسکی اور یوں پاکستان کو 147 رنز کے واضح فرق سے فتح نصیب ہوئی۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم پہلے ہی سری لنکا کو ہرا کر بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے اس طرح روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل اتوار کے روز بنگلور میں کھیلا جائے گا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ کے تمام 9 میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد فائنل کے لیے مضبوط ترین ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے تاہم امید ہے اتوار کو شائقینِ کرکٹ کو کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔جس کا انتظار بے صبری سے کیا جا رہا ہے۔