اسحاق ڈار کی کردار کشی کرنا نجی نیوز چینل کو مہنگا پڑ گیا ، کتنے ارب کا ہرجانہ ہو گیا ؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 31, 2017 | 11:28 صبح
اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بول نیوز چینل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا‘ وزیر خزانہ نے کردار کشی پر چینل کے اینکر شاہد مسعود کو بھی نوٹس بھجوایا۔ پیر کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بول نیوز چینل کو ایک ارب روپے کا ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا جبکہ کردار کشی پر چینل کے اینکر شاہد مسعود
کو بھی نوٹس بھجوایا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار کی جی ایچ کیو میں کوئی ایسی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ اینکر کا مقصد وزیر خزانہ کو محض بدنام اور نیچا دکھانا تھا۔ اسحاق ڈار نے ہتک آمیز پروگرام پر اینکر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق شاہد مسعود پروپیگنڈہ کرنے اور جھوٹ بولنے میں مشہور ہیں۔چینل اور اینکر کو قانون ہتک کی شق 8کے تحت نوٹس بھجوایا گیا۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ معافی مانگیں اور ہرجانہ ادا کریں۔ اسحاق ڈار نے اس حوالے سے پیمرا شکایات کونسل میں بھی درخواست دی ہے۔