ساس ترین عمارت میں آگ بھڑک اٹھی,15 مزدور جھلس گیے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 13:44 شام

لاہور(مانیٹرنگ)محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر میں آگ لگنے سے 7 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے محمود بوٹی انٹرچینج کے قریب واقع نجی کنسٹرکشن کمپنی کے دو منزلہ دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعے کے وقت دفتر میں 30 سے 40 افراد موجود تھے لیکن زیادہ تر افراد عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک کمرے میں موجود لوگ باہر نہ نکل سکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے ساتھ

ساتھ عمارت میں موجود افراد کو نکالنے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکارجب دروازہ توڑ کر کمرےمیں داخل ہوئے تو وہاں 4 افراددم توڑ چکے تھے جب کہ 10 کی حالت انتہائی خراب تھی۔زخمیوں اورلاشوں کوفوری طور پراسپتال پہنچایا گیا.جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے، طبی عملے کا کہنا ہے کہ دیگر زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے، ان کے جسم40 سے 50 فیصد تک جلے ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ لگتا ہے تاہم حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ عمارت میں موجود افراد کے بیانات بھی قلم بند کئے جائیں گے۔دوسری جانب عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔