پاکستان کے بڑے شہر میں بڑی تباہی ،ہر طرف آگ ہی آگ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 19, 2016 | 10:23 صبح

دیربالا(مانیٹرنگ) خیبر پختو نخوا کے ضلع دیربالا کے ایک مصروف بازار میں آگ لگنے سے60 سے زائد دکانیں جل گئیں ۔ فائربریگیڈ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق عشیری درہ کے علاقے تارپتار کے مصروف بازارمیں آگ شارٹ سرکٹٹ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک60 سے زائد دکانیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔ عینی شاہد اور مقامی تاجر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کے وقت پر نہ پہنچنے کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ۔ آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کی بعد میں دکانداروں نے احتجاج کیا اور کہا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا ورنہ نقصان سے بچ سکتے تھے۔