انتہائی افسوسناک بریکنگ نیوز: پاکستانیوں کےبحری جہازپرخوفناک حملہ، لاشوں کے ڈھیرلگ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 13:09 شام

 

یمن (مانیٹرنگ رپورٹ) یمن کی سمندری حدود میں کارگو شپ پر راکٹ حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں7پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ بحری جہاز میں 8پاکستانی سوار تھے۔ایرانی جہاز ایم وی جویامصرسےدبئی جارہاتھا جس پر یمن کی حدود میں راکٹ حملہ کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق جہاز کے کپتان انیس الرحمان سمیت تمام عملہ پاکستانی ہے۔ جہاز پر حملے کے بعد ایک شپ آفیسر کبیر نے کود کر جان بچائی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کبیر نے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کو واقعے کی اطلاع دی ہے۔


جہاز کے کپتان

انیس الرحمان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں۔انصار برنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے رابطے کی کوشش کررہا ہے۔یمن میں راکٹ حملے کا نشانہ بننے والے جہاز کے عملے کے مزید نام سامنے آئے ہیں۔ شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کے مطابق جہاز پر چیف انجینئر محمد شعیب اورالیکٹریشن ابراہیم بھی سوار تھے۔شپنگ ایجنٹ کا مزید کہنا ہے کہ حملے کی اطلاع کل شام ملی۔ جس کے متعلق عملے کے اہل خانہ کو آگاہ کردیاگیا ہے