ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 3 جوان شہید

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 13, 2017 | 20:28 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) : بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے، ایل اوسی کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی فوجی شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتق

ل کیا گیا تاہم بعد ازاں تینوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں نائیک غلام رسول، نائیک عمران ظفر، سپاہی امام بخش شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق فائرگ کا سلسلہ دونوں جانب سے کافی دیر جاری رہا، بعد ازاں دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں، کارروائی میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں پر بھی کافی جانی نقصان کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں, تاہم اس حوالے سے تفصیلی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔لیکن ایک بات واضح ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنے موقف سے پھیر گیا ہے۔