ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 4 اہلکار جاں کی بازی ہار گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 16, 2017 | 18:23 شام

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک):ڈی آئی خان میں مسلح ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر مامور تھی کہ اس دوران مسلح ملزمان نے موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے۔واقعے میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں مزید

2 زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے میں مکمل ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ ملزمین کو جلد ہی حراست میں لے لیا جائے گا