کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج میں توسیع۔۔۔۔۔۔ تقسیم کا عمل مزید تیز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 22, 2022 | 11:58 صبح

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KS relief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں میں توسیع کرتے ہو‌‌ئے تقسیم کا عمل مزید تیز کردیا تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم میسر ہو۔

رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے جان لیوا سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔ تباہی سے نمٹنے کے لیے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی

امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔
بعد ازاں ستمبر میں سعودی عرب نے پاکستان کو امدادی سامان پہنچانے کے لیے ایک ہوائی پل قائم کیا۔ جس کے زریعے (10) دس مال بردار طیاروں کی مدد سے (2952 غذائی پکیج ، 972 غیر غذائی پکیج ، 660 ٹینٹ، 1682 کھجور کے ڈبے، 3192 چھوٹے کمبل، 5040 بڑے کمبل) جن کا مجموعی وزن 420 ٹن نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ۔  تاکہ بروقت پاکستان کے مختلف متاثرہ علاقوں میں رہنے والے ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیا جا سکے۔ اس ہنگامی امدادی امداد سے 53,136 افراد مستفید ہوئے۔

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے مختلف زمینی امدادی کارروائیوں میں توسیع کرتے ہو‏‏‏ئے (50,000 غذائی پکیج)، (50,000 مچھر دانیاں) اور (5,000 خیمے) کی تقسیم شروع دی۔ یہ امدادی اشیاء پاکستان سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کے لیے خریدی گئیں تاکہ ان علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
ان 50,000 غذا‏ئی پیکجوں میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں، ہر پیکج کا وزن 62 کلو ہے جس میں40 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 5 کلو چاول، 5 کلو دال چنا ، 2 کلو کھجور اور بچوں کے لیے انرجی بسکٹس شامل ہیں ۔ یہ غذا‏ئی پیکجز ایک فیملی کے لیے تقریبا ایک ماہ کے لیے کافی ہیں۔ ان پیکجز کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے جوکہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

نازک صورتحال اور خیموں کی اشد ضرورت کے پیش نظر، کنگ سلمان ریلیف کی سے 5000 خیمے جبکہ 50,000 مچھر دانیاں کی تقسیم جاری تاکہ عارضی رہائش کےساتھ سیلابی علاقوں میں مچھروں سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ مزید 25,000 NFI کٹس اور 25,000 ونٹر ریلیف کٹس جن کا وزن تقریباً 3965 ٹن ہے۔ پاکستان بھر کے تمام متاثرہ علاقوں میں جوکہ 610 ٹرک بنتے ہیں عنقریب تقسیم کیے جائیں گے۔ اس ہنگامی امداد سے 732,500 افراد مستفید ہوں گے۔

یہ تمام امدادی پیکجز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تعاون سے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ KSrelief کی طرف سے (4385) ٹن مختلف قسم کا امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا ہے جس سے 785,636 سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے۔